بادشاہ اور درویش
کسی پرہیزگار نے خواب میں ایک بادشاہ کو بہشت میں اور ایک پارسا کو دوزخ میں دیکھا۔ اس نے پوچھا کہ بادشاہ کی ان بلندیوں اور پارسا کی ان پستیوں کا کیا سبب ہے، عوام کا قیاس تو اس کے برعکس تھا۔ ندا آئی کہ یہ بادشاہ درویشوں سے عقیدت کے باعث بہشت میں ہے اور یہ پارسا بادشاہوں کے تقرب کی بنا پر دوزخ میں۔